وزیراعظم عمران خان کے مشیرشہزاد اکبر کے خلاف مستعفیٰ ہونے کے بعد بڑا قدم اٹھا لیا گیا 

وزیراعظم عمران خان کے مشیرشہزاد اکبر کے خلاف مستعفیٰ ہونے کے بعد بڑا قدم ...
وزیراعظم عمران خان کے مشیرشہزاد اکبر کے خلاف مستعفیٰ ہونے کے بعد بڑا قدم اٹھا لیا گیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قرار داد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سعدیہ تیمور نے جمع  کروائی جس میں مطالبہ کیا گیاہے کہ شہزاد اکبر پر براڈ شیٹ سکینڈل میں بڑی رقم وصولی کا الزام ہے ، اس لیے وزیراعظم کے مشیر احتساب کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔

یاد رہےکہ شہزاد اکبر نے گزشتہ روز اپنے عہدسے سے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا تھا جس کا اعلان انہوں نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کیا ۔

میڈیا میں خبریں گردش کرتی رہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے میٹنگ کے دوران شہزاد اکبر پر کرپشن کیسز سست روی کا شکارہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا ۔

مزید :

قومی -