سندھ ہائیکورٹ نے فاطمہ جناح کالونی میں پورشنز پر فوری کام روکنے کا حکم دے دیا

سندھ ہائیکورٹ نے فاطمہ جناح کالونی میں پورشنز پر فوری کام روکنے کا حکم دے دیا
سندھ ہائیکورٹ نے فاطمہ جناح کالونی میں پورشنز پر فوری کام روکنے کا حکم دے دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ ہائیکورٹ نے فاطمہ جناح کالونی میں پورشنز پر کام فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا۔

فاطمہ جناح کالونی میں پورشنز پر  کام سے متعلق سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ، عدالت نے پورسنز پر فوری کام روکنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو غیر قانونی  پورشنوں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت بھی دی ۔

سندھ ہائیکورٹ نے سب رجسٹرار کو پورشن کی سب لیز سے روک دیا جبکہ  پورشنز کیلئے  پانی، بجلی اور گیس کی کنکشن دینے سے بھی روک دیا اور ایس بی سی اے کو ڈیرہ ماہ میں عدالتی احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ۔ 

عدالت نے ڈی جی ایس بی سی اے، ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو نوٹسز جاری کر دیے ۔ عدالت نے کہا کہ بغیر عدالتی احکامات کے ایس بی سی اے افسران کچھ نہیں کرتے، عدالت نے آئندہ سماعت پر متعلقہ داروں سے رپورٹ طلب کرلی۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -