اقراء عزیز مان جائیں تو یاسر حسین دوسری شادی کس سے کریں گے؟ اداکار کا ایساموقف کہ ہرشادی شدہ مرد مسکرائے بناء نہ رہ پائے

اقراء عزیز مان جائیں تو یاسر حسین دوسری شادی کس سے کریں گے؟ اداکار کا ...
اقراء عزیز مان جائیں تو یاسر حسین دوسری شادی کس سے کریں گے؟ اداکار کا ایساموقف کہ ہرشادی شدہ مرد مسکرائے بناء نہ رہ پائے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکار یاسر حسین کو بالآخر دوسری شادی بارے اپنا موقف واضح کرنا پڑگیا اور دعویٰ کیا کہ بیوی سے اجازت نہیں ملے گی ، اگر مل گئی تو ابھی اقراء کے علاوہ کوئی مناسب خاتون نہیں ملی ۔ 

 اداکار یاسر حسین مشہور شو ’وائس آور مین“ میں مہمان بنے جہاں ایک سوال کیا گیا کہ اگر اقراء حسین انہیں شادی کی اجازت دیدے تو وہ ان خواتین کے نام بتائیں جن سے شادی کرنا چاہیں گے؟ جواب میں  یاسر نے براہ راست جواب دینے سے گریز کیا اور موقف اپنایا  کہ ”اقراء انھیں کبھی دوسری شادی کی اجازت نہیں دے گی، اگر وہ اجازت دے بھی دیتی ہے تو اسے آج تک ایک ہی شادی کے لیے موزوں خاتون ملی اور اسی کیساتھ شادی کرلی "۔ 

یادرہے کہ اقراء عزیز اور یاسرحسین ایک بچے کے والدین ہیں جس کا نام کبیر حسین ہے۔ 

مزید :

تفریح -