شہزاد اکبر کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا ؟ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ بھی میدان میں آ گئے  

شہزاد اکبر کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا ؟ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ بھی میدان ...
شہزاد اکبر کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا ؟ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ بھی میدان میں آ گئے  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہاہے کہ کارکردگی ٹھیک نہ ہونے کی بنیاد پر شہزاد اکبر سے استعفیٰ لیا گیا ہے ، ان کی کارکردگی سرے سے تھی ہی نہیں ، شہزاد اکبر کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہناتھا کہ ان کی کارکردگی سرے سے تھی ہی نہیں،  زمینی حقائق جاننے کیلئے ان کو وقت لگے گا ،یہ سرکاری مشینریں کو ہٹائیں اور عوام سے آ کر بات کریں ، پاکستان کی عوام آپ کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے ، عمران خان کو اپنے ساتھیوں کی سپورٹ بھی حاصل نہیں ہے ، کس حیثیت سےسڑکوں پرنکلنےکادعویٰ کررہےہیں، آئیں اپنی مرضی کے شہر میں جلسہ کر کے دکھائیں ۔

انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان نا کام ای سی ایل میں ڈالا جائے ، شہزاد اکبر کے خلاف انکوائری ہونی چاہیے ،صر ف استعفیٰ کافی نہیں ہے ، میں پریس کانفرنس میں کہہ چکا ہوں کہ شہزاد اکبر ملک چھوڑ کر بھاگ جائیں گے ، شہزاد اکبرملک کی تباہی کا برابر کا حصہ دار ہے ، ایک ہی بیانیہ جھوٹے احتساب کا تھا اور اس میں بھی ناکامی تسلیم کر لی ، 

عطا تارڑ کا کہناتھاکہ چار دن میں نام ای سی ایل میں نہ ڈالا گیا تو پھر ہم باقاعدہ درخواست دیں گے۔ ان کا کہناتھا کہ ایسٹڈ ریکوری یونٹ کس قانون کے تحق قائم کیا یا ، شہزاد اکبر کے خلاف جے آئی ٹی بننی چاہیے ، مکمل تحقیقات ہونی چاہیے ، شہزاد اکبر نے احتساب کے نام پر انتقام شروع کیا تھا ۔

مزید :

قومی -