پی ایس ایل سیزن 7 پر کورونا کے وار شروع ،ملتان سلطانز کے کپتان وہاب ریاض اور اہم کھلاڑی کو کورونا ہو گیا 

پی ایس ایل سیزن 7 پر کورونا کے وار شروع ،ملتان سلطانز کے کپتان وہاب ریاض اور ...
پی ایس ایل سیزن 7 پر کورونا کے وار شروع ،ملتان سلطانز کے کپتان وہاب ریاض اور اہم کھلاڑی کو کورونا ہو گیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 پر کورونا وائرس نے وار شروع کر دیئے ہیں اور اب ملتان سلطانز کے کپتان کے علاوہ بیٹسمین حدر علی بھی وائرس کا شکار ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کے کپتان وہاب ریاض اور بیٹسمین حیدر علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ کر دیا گیاہے تاہم 27 جنوری کے میچ سے قبل ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا، دونوں کھلاڑیوں کے کل دوبارہ ٹیسٹ کیئے جائیں گے ۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر وسیم اکرم کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیاہے ، وہ نجی لیگ میں شرکت کے بعد اومان سے واپس آئے تھے ، انہیں گلے میں تکلیف اور طبیعت ناساز محسوس ہو رہی تھی جس پر انہوں نے ٹیسٹ کروایا تو وہ مثبت آ گیا ۔ وسیم اکرم نے بھی خود کو قرنطینہ کر لیاہے ۔وسیم اکرم سے قبل کامران اکمل اور ارشد اقبال کا بھی کورونا مثبت آچکاہے اور وہ بھی آئیسولیشن میں ہیں ۔

مزید :

PSL -PSL News Update -