اسلام آباد ائیرپورٹ پر منی لانڈرنگ اور منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی 

اسلام آباد ائیرپورٹ پر منی لانڈرنگ اور منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ...
اسلام آباد ائیرپورٹ پر منی لانڈرنگ اور منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلام آباد ائیرپورٹ پر  سکیورٹی فورسز نے دو بڑی کارروائیوں میں منی لانڈرنگ اور منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق  دوحہ جانے کیلئے ائیرپورٹ پہنچنے والی خاتون سے 79 ہزار ڈالرز ( ایک کروڑ 40 لاکھ  68 ہزار پاکستانی روپے ) برآمد ہوئے ، اے ایس ایف عملے نے سکیننگ کے دوران مسافر کے بیگ کو مشکوک قرار دیا جس کی جامعہ تلاشی لی گئی تو ڈالرز برآمد ہوئے ، خاتون شہناز شاہ نے 79 ہزار ڈالرز بڑی مہارت کے ساتھ کپڑوں میں چھپا رکھے تھے ۔

دوسری کارروائی میں  دمام جانے والے مسافر کے قبضے سے 6 کلو گرام سے زائد آئس منشیات برآمد کی گئی ہے ۔ دونوں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -