صادق اور امین سب سے زیادہ کرپٹ نکلے ، شاہد خاقان عباسی

صادق اور امین سب سے زیادہ کرپٹ نکلے ، شاہد خاقان عباسی
صادق اور امین سب سے زیادہ کرپٹ نکلے ، شاہد خاقان عباسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سب کو چور کہنے والا خود چور نکلا ،   صادق اور امین سب سے زیادہ کرپٹ نکلے ، ملک میں مہنگائی اسی کرپشن کی وجہ سے ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اب الزامات سے بات نہیں بنے گی ، پوری دنیا دیکھ رہی ہے اور کرپٹ کہہ رہی ہے ،  کھاد ، چینی ، آٹا مہنگا کرنے والے کابینہ میں بیٹھے ہیں ،سپریم کورٹ بھی کہہ چکی نیب پولیٹیکل انجیئنرنگ کا ادارہ بن چکی ہے ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ کہتے ہیں میں آفس میں بیٹھ کر تماشے دیکھتا ہوں ، پاکستان میں پی ٹی آئی کی تین حکومتیں ہیں اور ملک میں کرپشن کی وجہ  یہی ہیں ۔ حکومتی کرپشن نے 152ویں پوزیشن حاصل کی ہے ۔

مزید :

قومی -سیاست -