سابق لیجنڈ کرکٹر ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا 

سابق لیجنڈ کرکٹر ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں اپنے عہدے سے استعفیٰ ...
سابق لیجنڈ کرکٹر ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کے سابق سپن باولر ثقلین مشتاق نے ہیڈ کوچ انٹر نیشنل پلیئرز ڈویلپمنٹ کا عہدہ چھوڑ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ثقلین مشتاق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کو بھجوا دیاہے ، ثقلین مشتاق کے پی سی بی کے ساتھ مالی معاملات طے نہیں ہو سکے ، پاکستان کرکٹ بورڈ ثقلین مشتاق کو ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کرنے کا خواہشمند تھا تاہم سابق کرکٹر نے پی سی بی کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

ثقلین مشتاق نے گزشتہ برس بھی استعفیٰ دیا تھا لیکن انہیں پھر عبوری کوچ مقرر کر دیا گیا تھا ۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -