آئی جی آفس میں اجلاس ، نور مقدم قتل کیس پر بریفنگ ، فرانزک میں کون کون سے ثبوت مل گئے ؟ جانئے 

آئی جی آفس میں اجلاس ، نور مقدم قتل کیس پر بریفنگ ، فرانزک میں کون کون سے ...
آئی جی آفس میں اجلاس ، نور مقدم قتل کیس پر بریفنگ ، فرانزک میں کون کون سے ثبوت مل گئے ؟ جانئے 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی جی آفس میں اجلاس کے دوران نور مقدم قتل کیس پر بریفنگ دی گئی جس میں پنجاب فرانزک ایجنسی کی رپورٹ کا دوبارہ جائزہ لیا گیا ۔ رپورٹ کے مطابق قتل سے پہلے نور مقدم کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے ۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ نور مقدم نے جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کی ، نور مقدم کے ناخن سے ظاہر جعفر کے جلد کے نمونے بھی ملے ہیں ، جس چاقو سے نور مقدم کو قتل کیا گیا وہ بھی مل چکاہے ، چاقو کے بلیڈ اور دستے پر نور مقدم کا خون مل گیاہے ، نور مقدم پر جس آلے سے تشدد کیا گیا وہ بھی برآمد کیا جا چکا ہے ۔

مزید :

قومی -