بنی گالہ کا گھر ریگولرائز ہو سکتا ہے تو غریب کاکیوں نہیں ، بلاول بھٹو

بنی گالہ کا گھر ریگولرائز ہو سکتا ہے تو غریب کاکیوں نہیں ، بلاول بھٹو
بنی گالہ کا گھر ریگولرائز ہو سکتا ہے تو غریب کاکیوں نہیں ، بلاول بھٹو

  

لاڑکانہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر بنی گالہ کا گھر ریگولرائز ہوسکتا ہے تو غریب کا گھر کیوں نہیں ؟ ، ہم عوامی طاقت سے  حکمرانوں سے جان چھڑوائیں گے ۔

لاڑکانہ میں کچی آبادی کو مالکانہ حقوق دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے وزیر اعظم منتخب ہو کر اپنے گھر کو ریگولرائز کرا لیا  جبکہ ہمیں اورنگی ٹاؤن کو ریگولرائز کرانے میں مشکلات پیش آئیں، گجر نالہ کو ریگولرائز کرانے میں دقتیں ہیں ،  اس ظالم حکومت نے غریبوں سے چھت چھین لی ۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ آپ کس طرح کا پاکستان چاہتے ہیں ؟، پوری کوشش کریں گے کہ غریب کو اس کا حق ملے ، نسلہ ٹاور گرا کر ظلم کیا گیا ۔ 

مزید :

قومی -