نیب نے سابق میونسپل کمشنر کورنگی کراچی کو گرفتار کر کے سونے کی اینٹیں ، ڈالرز برآمد کر لئے 

نیب نے سابق میونسپل کمشنر کورنگی کراچی کو گرفتار کر کے سونے کی اینٹیں ، ڈالرز ...
نیب نے سابق میونسپل کمشنر کورنگی کراچی کو گرفتار کر کے سونے کی اینٹیں ، ڈالرز برآمد کر لئے 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب نے سابق میونسپل کمشنر  کورنگی کراچی مسرور میمن کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے سونے کی اینٹیں ،  طلائی بٹن ، ڈالرز، درہم اور ریال برآمد کر لئے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ترجمان نیب نے بتایا کہ سابق کمشنر کورنگی کراچی  مسرور میمن کے ساتھ  سابق اکاؤنٹ آفیسر وکاش اور آڈت آفیسر دھرم ویر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ، ملزمان سے کئی ملین کی ٹی ٹی رسیدیں بھی برآمد ہوئی ہیں ، ملزمان سے اس قدر غیر ملکی رقوم برآمد ہوئی ہیں کہ انہیں گننے کیلئے مشینوں کا استعمال کیا جائے گا۔

ترجمان نیب کے مطابق کورنگی میونسپل کارپوریشن کیلئے آئل خریداری سمیت دیگر معاملات میں خورد برد کی گئی ، رشوت لے کر ٹھیکے دیے جاتے رہے جبکہ کم مقدار میں آئل لے کر زیادہ  مقدار کی رسیدیں بنائی گئیں ۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -علاقائی -سندھ -کراچی -