ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں سکور فنانشل کرپشن کی وجہ سے نیچے نہیں گیا ، فواد چودھری
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات فواد چوھری نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ سے متعلق کابینہ میں گفتگو ہوئی ، رپورٹ میں سکور فنانشل کرپشن کی وجہ سے نہیں بلکہ قانون کی حکمرانی کی وجہ سے نیچے گیا ہے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ میں کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر کابینہ اجلاس میں گفتگو ہوئی ، رپورٹ ابھی پوری نہیں آئی ، ان کی مختلف درجہ بندی ہے ، پاکستان کا سکور فنانشل کرپشن کی وجہ سے نہیں بلکہ قانون کی حکمرانی کی وجہ سے نیچے گرا ہے ۔ اکانومسٹ کی رینکنگ دیکھیں ، قانون کی حکمرانی پر کوئی شبہ نہیں کہ اس پر بہت کام کرنے کی ضرورت باقی ہے ۔ ملک میں امیر اور غریب کیلئے علیحدہ علیحدہ قانون ہے ۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مردم شماری کیلئے کابینہ نے 5 ارب روپے کی منظوری دیدی ہے ، مردم شماری کا عمل دسمبر میں مکمل ہو جائے گا ، اگلے سال اپریل سے مئی میں نتیجے آجائیں گے ، آئندہ انتخابات نئی مردم شماری پر ہونگے ۔