خان پور ڈیم میں طلبہ کی کشتی الٹ گئی، ایک ٹیچر جاں بحق 4 بچوں کی حالت نازک

خان پور ڈیم میں طلبہ کی کشتی الٹ گئی، ایک ٹیچر جاں بحق 4 بچوں کی حالت نازک
خان پور ڈیم میں طلبہ کی کشتی الٹ گئی، ایک ٹیچر جاں بحق 4 بچوں کی حالت نازک

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)خان پور ڈیم میں کشتی الٹنے سے ایک خاتون ٹیچر جاں بحق  ہوگئی جبکہ چار بچوں کی حالت تشویشناک بیان کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے صادق آباد سے خان پور ڈیم سیر و تفریح کے لیے جانے والے طالبعلموں کی کشتی چٹان سے ٹکرانے کے بعد باعث الٹ گئی۔کشتی میں 8 اساتذہ اور 26 طالبعلم سوار تھے، کشتی گہرے پانی میں پہنچتے ہی پانی میں موجود چٹان سے ٹکرائی اور الٹ گئی۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والی ٹیچر نے آخری دم تک ڈوبتے بچوں کو بچانے کی کوشش کی اور اسی میں خودجاں بحق ہوئیں۔مقامی افراد اور ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر تمام بچوں اور اساتذہ کو ریسکیو کیا۔چار بچوں کی تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ دیگر بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مزید :

قومی -