ناسا نے 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا لیکن یہ کس کو دیا جائے گا؟ پاکستانیوں کیلئے بہترین موقع

ناسا نے 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا لیکن یہ کس کو دیا جائے گا؟ ...
ناسا نے 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا لیکن یہ کس کو دیا جائے گا؟ پاکستانیوں کیلئے بہترین موقع
سورس: NASA

  

 نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے خلا میں کام کرنے والے خلابازوں کے کھانوں کے متعلق شہریوں سے مدد مانگ لی ہے اور بڑے انعام کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق ناسا کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ ایک ایسا جدید ترین سسٹم چاہتے ہیں جس میں کم ذرائع سے کھانا تیار ہو سکے اور اس عمل کے دوران کچرا بھی کم سے کم پیدا ہو۔ جو شخص ایسا کوئی سسٹم تیار کرے گا اسے ناسا کی طرف سے 10لاکھ ڈالر کی رقم دی جائے گی۔

ناسا کی طرف سے اس مقابلے کو ’دی ڈیپ فیس فوڈ چیلنج‘ (The Deep Face Food Challenge)کا نام دیا گیا ہے۔ اس مقابلے میں شرکت کے لیے آپ کو فوڈ پروڈکشن ٹیکنالوجی کے پروٹوٹائپ تیار کرکے ان کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا اور جس شخص کا تیار کردہ سسٹم مقابلے میں فاتح قرار پائے گا اسے 10لاکھ ڈالر کی رقم دی جائے گی۔ 

ناسا کے سپیس ٹیکنالوجی مشن ڈائریکٹوریٹ کے ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر جم روئٹر کا کہنا ہے کہ ”خلا بازوں کو خلا کی بندشوں میں طویل عرصے کے لیے کھانا کھلانے کے لیے اختراعی سالوشنز کی ضرورت ہے۔ اگر ہم کوئی ایسا سالوشن تیار کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس سے مستقبل میں نہ صرف خلابازوں کی خوراک اور صحت کا مسئلہ حل ہو جائے گا بلکہ یہ ٹیکنالوجی ہمارے گھروں میں کم ذرائع سے کھانا بنانے کے لیے بھی استعمال ہو سکے گی۔“

مزید :

بین الاقوامی -سائنس اور ٹیکنالوجی -