مائیکل اوون کی آرمی چیف سے ملاقات ، معروف فٹ بالرنےپاکستانی شائقین کے دل جیت لئے

مائیکل اوون کی آرمی چیف سے ملاقات ، معروف فٹ بالرنےپاکستانی شائقین کے دل جیت ...
مائیکل اوون کی آرمی چیف سے ملاقات ، معروف فٹ بالرنےپاکستانی شائقین کے دل جیت لئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فٹبال کے لیجنڈ کھلاڑی مائیکل اوون  کی آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے  ملاقات،پاک فوج کے سربراہ کا مائیکل اوون کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم۔اس  سے  قبل مائیکل اوون  نےپاکستان کو خوبصور ت ملک قرار دیتے ہوئے پاکستانی شائقین کے دل جیت لئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ کے مطابق عالمی شہرت  یافتہ اور معروف فٹبالرمائیکل اوون نےآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے  ملاقات کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مہمان کھلاڑی کو پاکستان کا دورہ کرنے اور کھیلوں بالخصوص فٹبال کو فروغ دینے پر ان کا شکریہ اد کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کھیل امن کو فروغ دیتے ہیں اور پاکستان میں فٹ بال کے بنیادی ڈھانچے اور نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے دورہ خوش آئند قدم ہے۔

اس  سے  قبل  لیجنڈ کھلاڑی مائیکل اوون کا"کامیاب نوجوان پروگرام" کے چیئرمین عثمان ڈار اور سینٹ پیٹرک آئرلینڈ کلب کے غیر ملکی آفیشلز ، جی وی سی کے چیئرمین یاسر محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئےکہناتھا  کہ پاکستان کروڑوں کی آبادی پر مشتمل ایک خوبصورت ملک ہے ، جہاں کرکٹ ، ہاکی اور سکوائش کی طرح فٹبال کا بھی بہت ٹیلنٹ موجود ہے ، پاکستان نوجوان آبادی کا بڑا ملک ہے، اس لئے مجھے یقین ہے کہ یہ فٹبال کے کھیل میں قدم بہ قدم کامیابیوں کو چھوئے گا ۔ 

اس موقع پر عثمان ڈار نے کہا ہم بیک وقت فٹبال کے ملکی جھگڑوں کو نمٹانے کے ساتھ ساتھ فٹبال کے فروغ اور فٹبال کلچر کو فروغ دینے کے لئے ان لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے جو فٹبال پر دسترس رکھتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان کا  مشن یوتھ کو کھیلوں کے نہ صرف مواقع فراہم کرنا بلکہ انہیں بھرپور سپورٹ فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے دس ریجنز میں ابتدائی ٹرائلز کے ذریعے فٹبال کے 100 کھلاڑی منتخب کرنا ہے اور پھر فروری کے پہلے ہفتے میں کراچی میں فائنل ٹرائلز کے ذریعے 20 باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کر کے آئرلینڈ بھیجنا ہے تاکہ وہاں ان کھلاڑیوں کی گرومنگ کرکے انہیں پاکستان کے لئے استعمال کرنا ہے ۔عثمان ڈار نے کہاکہ کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں میں اعتماد اور لیڈر شپ صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ایک صحت مند قوم کی تشکیل بھی ہے ۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -