10 سالہ بچی پر والد اور سوتیلی ماں کا وحشیانہ تشدد، ویٰڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

10 سالہ بچی پر والد اور سوتیلی ماں کا وحشیانہ تشدد، ویٰڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
10 سالہ بچی پر والد اور سوتیلی ماں کا وحشیانہ تشدد، ویٰڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) والد اور سوتیلی ماں نے 10سالہ بچی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

تفصیلات کے مطابق تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے بچی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔چیئرپرسن  چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد  کے مطابق بچی پر تشدد سے اس کی آنکھ اور چہرے پر پر زخم کے نشانات ہیں۔بچی پر تشدد کے بعد بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔پولیس نے تشدد کا نشانہ بنانے پر بچی کے والد کو گرفتار کر لیا ہے۔واقعہ کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -