'سوچا کہ میرا 19سالہ بیٹا کیا رد عمل دے گا، ملائکہ اروڑا نے اپنی طلاق کے تجربے کے بارے میں کھل کر بتا دیا

'سوچا کہ میرا 19سالہ بیٹا کیا رد عمل دے گا، ملائکہ اروڑا نے اپنی طلاق کے تجربے ...
'سوچا کہ میرا 19سالہ بیٹا کیا رد عمل دے گا، ملائکہ اروڑا نے اپنی طلاق کے تجربے کے بارے میں کھل کر بتا دیا

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی وڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا نے سابق شوہر ارباز خان سے اپنی طلاق کو اپنی زندگی کا 'بدترین وقت' قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ بھی سوچا کہ معاشرہ کیا رد عمل ظاہر کرے گا اور ان کا 19 سالہ بیٹا ارہان خان اس صورت حال پر کیا رد عمل ظاہر کرے گا۔

بالی وڈ ببل سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نےبتایا کہ ان کے  سابق شوہر ارباز خان کے ساتھ اپنی زندگی الگ کرنے کے لیے یوگا کا رخ کیا۔ انہوں نے کہامیرا فیصلہ میرے ارد گرد کی تمام زندگیوں کو متاثر کرنے والا تھا، ایک جوڑے کے طور پر ہم نے مل کر فیصلہ کیا کہ یہی سب سے بہتر ہے۔ملائکہ اروڑہ نے مزید کہا لیکن ہاں یہ یقینی طور پر میری زندگی کا سب سے مشکل، بدترین وقت تھا، جہاں میں نے شاید یوگا، مراقبہ جیسے بہت سے پہلوؤں کی طرف رجوع کیا کیونکہ میں نے محسوس کیا کہ یہی وہ آؤٹ لیٹس ہیں جنہوں نے میری بہتر مدد کی۔انہوں نے کہامیں اپنی ذاتی جدوجہد سے گزری۔، خاندانی دباؤ کے باعث میں نے دیکھا کہ میرا بچہ اس سے کیسے نمٹے گا، میں اس سے کیسے نمٹوں گی، معاشرہ کیسا ہو گا، کیا میں کام کر سکوں گی۔ملائکہ کا مزید کہنا تھا کہ  یہ میری زندگی میں ایک بہت بڑی ہلچل تھی ۔

مزید :

تفریح -