بختاور بھٹو زرداری کی سالگرہ، 32 کی ہوئیں یا 23 کی؟ دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کہتے ہیں کہ مرد سے کبھی بھی اس کی تنخواہ اور عورت سے اس کی عمر نہیں پوچھنی چاہیے ، اکثر خواتین اپنی عمر چھپاتی ہیں لیکن سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری سالگرہ کے موقع پر اپنی عمر چھپانے کی کوشش میں ناکام ہوگئیں۔
بختاور نے اپنی سالگرہ کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کیک پر 23 لکھا ہوا ہے۔ کیمرے کے دوسری جانب موجود ان کے شوہر نے کیک پر سالگرہ درست کرتے ہوئے اسے 32 کیا تو بختاور نے دوبارہ اسے 23 کردیا۔ بختاور کے بقول عمر تو صرف ایک نمبر ہے۔
View this post on Instagram
بختاور کو ان کے شوہر نے سالگرہ کی مبارک دیتے ہوئے لکھا "سالگرہ مبارک ہو ، شہزادی ، آپ کو سالگرہ مبارک ہو، مبارک تمھیں خوشی کا یہ سماں مبارک، مبارک تمھیں یہ کہکشاں، سلامت رہو، رہو تم جہاں، سلامت سلامت، رہو شادماں۔"
View this post on Instagram
بختاور کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا " دنیا کی سب سے بہترین بہن اور میرے سب سے پسندیدہ چھوٹے لڑکے کی ماں بختاور کو سالگرہ مبارک، اگرچہ اس وقت ہم ساتھ نہیں ہیں لیکن ہمارا پیار ہمیشہ ساتھ رہے گا۔"
View this post on Instagram
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بچپن کی تصویر شیئر کرکے اپنی چھوٹی بہن کو سالگرہ کو مبارک باد دی۔
View this post on Instagram
خیال رہے کہ بختاور بھٹو زرداری 25 جنوری سنہ 1990 کو اس وقت پیدا ہوئیں جب ان کی والدہ بینظیر بھٹو وزارت عظمیٰ کے عہدے پر فائز تھیں۔ وہ دنیا میں کسی بھی خاتون وزیر اعظم کے ہاں پیدا ہونے والی پہلی اولاد ہیں۔