مری میں برفباری کے باعث ایک بار پھر سیاح پھنس گئے ، انتظامیہ ان ایکشن

مری میں برفباری کے باعث ایک بار پھر سیاح پھنس گئے ، انتظامیہ ان ایکشن
مری میں برفباری کے باعث ایک بار پھر سیاح پھنس گئے ، انتظامیہ ان ایکشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن )مری میں وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، ٹھنڈے جنگل کے علاقے میں ٹریفک جام کے باعث سیاح پھر  پھنس گئے۔ ریسکیو اور ہائی وے اہلکار ٹریفک بحال کرنے میں مصروف ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق ٹھنڈے جنگل میں سڑک پرپھسلن زیادہ ہوجانے سے ٹریفک جام ہوا ہے، ٹھنڈے جنگل کا راستہ مری سے بھوربن اور  آزادکشمیرکی طرف جاتا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق  ریسکیو اہلکار ٹریفک کھلوانے اور سیاحوں کو محفوظ مقام پرپہنچانے میں مصروف ہیں، مشکل ترین حالات میں  اہلکار بہترین ریسپانس جاری رکھےہوئے ہیں اور ہرکال پرمتعلقہ ایریا کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں کے لیے روانہ کی جارہی ہیں۔چیف ٹریفک آفیسر وسیم ریاض کے مطابق کلڈنہ سے گلیات داخلے پر عارضی پابندی عائد ہے، صبح 5 سے شام 5 بجےتک سیاحوں کی 590 گاڑیاں مری میں داخل  ہوئیں اور 367 باہر آئیں، شام 5 سے صبح 5 بجے تک مری میں سیاحوں کے داخلے پر پابندی ہے۔وسیم ریاض کے مطابق مری میں اب تک سیاحوں کی 692 کے قریب گاڑیاں موجود ہیں، سیاحوں کی گاڑیوں کو ٹو ٹرک اور کرین کےذریعے بھی مدد فراہم کی جارہی ہے۔