کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ،برطانوی وزیراعظم کو سرکاری رہائش گاہ پر دوستوں کے ساتھ سالگرہ منانا مہنگا پڑگیا 

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ،برطانوی وزیراعظم کو سرکاری رہائش گاہ پر ...
کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ،برطانوی وزیراعظم کو سرکاری رہائش گاہ پر دوستوں کے ساتھ سالگرہ منانا مہنگا پڑگیا 
سورس: facebook

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانیہ میں کورونا لاک ڈاون کے دوران وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر سالگرہ اور دیگر تقریبات کی تحقیقات برطانوی پولیس کرے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی پولیس وزیراعظم کی رہائش گاہ اور دفتر میں لاک ڈاون کے دوران تقریبات کے الزامات کی مجرمانہ تحقیقات کرے گی۔برطانوی میڈیا نے دعوی کیا کہ وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی 56ویں سالگرہ سرکاری رہائش گاہ پر 30 مہمانوں کے ساتھ منائی تھی۔واضح رہے کہ بورس جانسن نے اسی روزسکول کے دورے میں سماجی فاصلے کا پیغام دیا تھا۔اپوزیشن لیڈر کئیر سٹارمر نے بورس جانسن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جو قوانین بناتے ہیں وہ خود ان پر عمل نہیں کرتے۔

مزید :

بین الاقوامی -