انارکلی دھماکہ، مبینہ دہشت گرد کی تصویر سامنے آگئی

انارکلی دھماکہ، مبینہ دہشت گرد کی تصویر سامنے آگئی
انارکلی دھماکہ، مبینہ دہشت گرد کی تصویر سامنے آگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان  آن لائن) انارکلی کے علاقہ پان منڈی میں دھماکہ  کرنے والے مبینہ دہشت گرد کی تصویر سامنے آگئی ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ڈیوائس رکھنے میں ایک دہشت گرد ملوث ہے،دہشت گرد نے پینٹ شرٹ اور جیکٹ پہن رکھی تھی،دہشت گرد نے ڈیوائس طارق انٹرپرائزز کے سامنے رکھا۔ڈیوائس رکھنے کے بعد ملزم رکشہ پہ بیٹھ کر لاری اڈا گیا ۔ملزم کی شناخت کی کوششیں جاری ، تاحال کوئی گرفتاری نہ ہوسکی  ہے۔

دہشت گردوں کا نیٹ ورک بریک کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے ۔

واضح رہے کہ انارکلی دھماکے میں ایک بچے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 29 زخمی ہوئے تھے۔

مزید :

قومی -