اہم شخصیت کی مداخلت کے بعد پی آئی اے کے 53  اکاؤنٹس بحال کردئیے گیے

اہم شخصیت کی مداخلت کے بعد پی آئی اے کے 53  اکاؤنٹس بحال کردئیے گیے
اہم شخصیت کی مداخلت کے بعد پی آئی اے کے 53  اکاؤنٹس بحال کردئیے گیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی مداخلت پر پاکستان انٹرنیشنل آیئر لائنز (پی آئی اے) کے 53 منجمد اکاؤنٹس  بحال کردئیے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق  پی آئی اے کا 26 ارب روپے کے ٹیکس ڈیفالٹر ہونے پر  فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے پی آئی اے کے ملک بھر میں 53 بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے گئے تھے جنہیں وزیر خزانہ کی مداخلت پر بحال کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق  ٹیکس واجبات کی ریکوری کے لیے پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس سے 49 کروڑ 50 لاکھ روپے نکلوالیے گئے ہیں۔ 26 ارب روپے کے باقی ٹیکس واجبات کی ریکوری کے لیے ایم ڈی پی آئی اے کو گرفتار کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی ہے جلد اس حوالے سے وارنٹ جاری کردیے جائیں گے۔ وارنٹ قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ایل ٹی یو کراچی جاری کرے گا، پی آئی اے دسمبر 2020ء سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے گوشوارے جمع نہیں کروارہی۔

مزید :

قومی -