4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو بڑی سزا سنا دی گئی

4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو بڑی سزا سنا دی گئی
4 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مجرم کو بڑی سزا سنا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان(ڈیلی پاکستان آن لائن) خصوصی عدالت نے چار سالہ بچی اسما کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو 63 سال قید کی سزا سنادی۔
تفصیلات کے مطباق  مردان میں چائلڈ پروٹیکشن کی خصوصی عدالت نے4 سالہ اسماء قتل کا فیصلہ سنایا۔اس واقعہ  کا چیف جسٹس آف پاکستان نے از خود نوٹس بھی لیا تھا۔عدالت نے اعتراف جرم کے بعد اسماء قتل کیس کے ملزم نبی کو 63 سال 6 ماہ قید اور 60 ہزار روپے کا جرمانے کی سزا سنائی اور جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں مزید قید کا حکم بھی دیا۔
واضح رہے کہ  مردان کے علاقے گوجر گڑ ھی کی 4 سالہ اسماء کو 13 جنوری 2018 کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔  جس کے بعد پولیس نے تفتیش کے دوران 200 سے زائد افراد کے ڈی این اے حاصل کر کے انہیں لیبارٹری بھیجا تھا، ان میں سے 15 سالہ ملزم محمد نبی کا ڈی این اے میچ کر گیا تھا۔

مزید :

قومی -