عرب اتحاد نے یمن میں حوثی باغیوں کے مرکز پر حملے شروع کردیے، کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟

عرب اتحاد نے یمن میں حوثی باغیوں کے مرکز پر حملے شروع کردیے، کتنی ہلاکتیں ...
عرب اتحاد نے یمن میں حوثی باغیوں کے مرکز پر حملے شروع کردیے، کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے حوثی باغیوں کے خلاف یمن کے دارالحکومت صنعا میں کارروائیاں شروع کردیں۔

عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ انہوں نے صنعا میں حوثی باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد عام شہریوں کو حوثی باغیوں کے دہشت گرد حملوں سے بچانا ہے۔ 

عرب اتحاد کے ترجمان  کے مطابق صنعا کے علاوہ مارب اور البیضا میں حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 آپریشن کیے گئے ہیں جن میں 50 حوثی جنگجو ہلاک اور نو فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

مزید :

عرب دنیا -