لڑکی سے مبینہ زیادتی، 5 ماہ بعد پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جناح ہسپتال کالونی میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ پانچ ماہ قبل پیش آیا ، گزشتہ روز جناح ہسپتال میں لڑکی کا میڈیکل کرانے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمے کے اندراج میں تاخیر اہل خانہ کی جانب سے ہوئی۔ مقدمے میں نامزد پولیس اہلکار رانا مختار ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے سامنے پیش ہوا۔ ملزم اہلکار ایس ایس پی سنٹرل آفس میں تعینات ہے۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔