'ویرات کوہلی کی شادی ان کے کیریئر کے آڑے آئی، شعیب اختر کا تہلکہ خیز بیان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر شعیب اختر نےکہا ہے کہ ویرات کوہلی کی شادی ان کے کیریئر کے آڑے آئی ،اگر میں ان کی جگہ ہوتا تو کرکٹ کیرئیر کے دوران شادی ہی نہ کرتا۔
شعیب اختر نے ویرات کوہلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بطور بلے باز ان پر پریشر ہے اور انہیں پرفارمنس دکھا کر اپنا کیریئر بنانا ہوگا۔سابق فاسٹ بالر کے مطابق ان کی خواہش رہی ہے کہ ویرات کوہلی بطور بلے باز 100 سے 120 رنز بنایا کریں اور اچھی پرفارمنس دیتے رہیں۔شعیب اختر نے ویرات کوہلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بطور بلے باز ان پر پریشر ہے اور انہیں پرفارمنس دکھا کر اپنا کیریئر بنانا ہوگاشعیب اختر نے مزید بتایا کہ اگر ویرات کوہلی کی جگہ وہ بھارت کی طرف سے کھیل رہے ہوتے تو وہ 10 سے 12 سال تک شادی ہی نہیں کرتے۔
#WATCH | Performance pressure is there on him (Virat Kohli) ...I wanted him to marry...after scoring 120 centuries...I wouldn't have married...had I been in his place... anyway, that's his personal decision..: Former Pakistan fast bowler Shoaib Akhtar on Virat Kohli (23.01) pic.twitter.com/aGRi82kxxE
— ANI (@ANI) January 24, 2022