کرکٹر یووراج سنگھ کے گھر ننھے مہمان کی آمد

کرکٹر یووراج سنگھ کے گھر ننھے مہمان کی آمد
کرکٹر یووراج سنگھ کے گھر ننھے مہمان کی آمد
سورس: Instagram

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے سابق کرکٹر یووراج سنگھ کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ یووراج کی اہلیہ اداکارہ ہیزل کیچ نے انسٹاگرام پر مداحوں کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے لکھا " یہ پیغام ہمارے مداحوں، عزیز و اقارب اور دوستوں کیلئے ہے، ہمیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ خدا نے آج ہمیں ایک بیٹے سے نوازا ہے۔ ہم اس نعمت پر خدا کا شکر ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایک ایسے وقت میں جب ہم اپنے ننھے بچے کو دنیا میں خوش آمدید کہہ رہے ہیں، آپ ہماری پرائیویسی کا خیال رکھیں گے۔"

خیال رہے کہ یووراج سنگھ نے سنہ 2016 میں برطانوی نژاد بالی ووڈ اداکارہ ہیزل کیچ سے شادی کی تھی۔

یووراج سنگھ نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہی بیان شیئر کیا۔

مزید :

کھیل -تفریح -