لاہور کے بعد  ملتان میں صحافی پر فائرنگ، وزیراعلی نے نوٹس لے لیا

لاہور کے بعد  ملتان میں صحافی پر فائرنگ، وزیراعلی نے نوٹس لے لیا
لاہور کے بعد  ملتان میں صحافی پر فائرنگ، وزیراعلی نے نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکندری نالہ کے قریب  نامعلوم ملزمان نے نجی ٹی وی کے رپورٹر امجد ملک پر فائرنگ کردی،فائرنگ میں امجد ملک معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
تفصیلات کے مطابق امجد ملک اپنے بھائی کے ہمراہ گاڑی پر سکندری نالہ کے قریب سے گزررہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے،تاہم فائرنگ کے واقعہ میں دونوں بھائی معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل نامعلوم ملزمان نے لاہور پریس کلب کے باہر فائرنگ کرکے نجی ٹی وی کے صحافی حسنین شاہ کو قتل کردیا تھا۔

مزید :

قومی -