سیاست کا 12 وں کھلاڑی حلوے کی پلیٹ کے لیے پوری دیگ انڈیلنے کی خواہش رکھتا ہے: فرخ حبیب

سیاست کا 12 وں کھلاڑی حلوے کی پلیٹ کے لیے پوری دیگ انڈیلنے کی خواہش رکھتا ہے: ...
سیاست کا 12 وں کھلاڑی حلوے کی پلیٹ کے لیے پوری دیگ انڈیلنے کی خواہش رکھتا ہے: فرخ حبیب

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرمملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نےمولانا فضل الرحمان پر کڑی تنقید کرتےہوئےکہاہےکہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)ایک مردہ گھوڑا ہے،ہر ایک یا دو ماہ بعداس میں جان ڈالنےکی ناکام کوشش کی جاتی ہے،پاکستانی سیاست کا12 واں کھلاڑی اپنے حلوے کی پلیٹ کے لئے پوری دیگ انڈھیلنے کی خواہش رکھتا ہے،پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے پاس کرنے کے لئے کوئی کام نہیں، اس لئے مہینے بعد بیٹھک لگائی جاتی ہے،پی ڈی ایم جب سے بنی ہے آج تک کسی ایک نکتے پر اتفاق رائے قائم نہیں کر سکی,اس ملک میں وزیراعظم عمران خان کے علاوہ کسی نے کرپشن کے خلاف کوئی کام نہیں کیا . 

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ پی ڈی ایم والے بتایاکہ پارلیمنٹ سے استعفے دینے والے فیصلے پر یوٹرن کیوں لیاگیا؟2018ء سے ان لوگوں کی خواہشات ہر روز دم توڑتی نظر آتیں ہیں،جمہوری عمل کے خلاف سازشیں کرنے والے کبھی بھی کامیاب نہیں ہونگے،سیاسی ماڈلنگ شو اور کیٹ واک سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے, 23 مارچ کو مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ اور دوست ممالک کے وفودکی شرکت دشمن کو کھٹکتی ہے،پوری قوم دیکھ رہی کہ دشمن کے ایجنڈے کوکون کس طرح آگے بڑھا رہاہے؟۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین شفاف انتخابات کی ضامن ثابت ہوگی,وزیراعظم عمران خان نے جن کو پیغام دینا تھا وہ دیدیا ہے ،سمجھداروں کے لئے اتنا ہی کافی ہے,فاٹا سمیت تمام ضم شدہ اضلاع میں تعمیر وترقی کے جال بچھائے جارہے ہیں, جے یوآئی کو جو فارن فنڈنگ ملی اس کا جواب بھی فضل الرحمان کو دینا ہوگا۔ 

فرخ حبیب نے کہا کہ ہمارے چار فلیٹس لندن میں نہیں نکلے ،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کسی کابینہ کے وزیر کی کرپشن نہیں نکلی اور نہ ہی وزیراعظم کے بارے میں کوئی بات کی گئی ہے،اس ملک میں وزیراعظم عمران خان کے علاوہ کسی نے کرپشن کے خلاف کوئی کام نہیں کیا,عمران خان نے 40سال بیرون ملک کمائی کی اور اس کمائی کا پیسہ بینکنگ چینلز کے ذریعے پاکستان لے کر آئے ،40سالہ کمائی کا مکمل دستاویزات کے ساتھ سپریم کورٹ میں وزیراعظم بننے سےپہلےوہ حساب دے کر آئے ،اپنے صوابدیدی فنڈز عمران خان نے آ کر ختم کئے،پانچ کیمپ آفسز عمران خان کے نہیں ہیں ،بیرون ملک کے دورے کمرشل فلائٹس پر عمران خان کرتا ہے ،عمران خان وزیراعظم ہاوس کا خرچہ بھی کم کردیتا ہے ،ن لیگ کی بریانی کی دیگیں ہیلی کاپٹر پر جاتی تھیں ،ان کے 20 ،20لاکھ والے مور مر جاتے تھے تو سارے پولیس والے معطل ہو جایا کرتے تھے ،رائے وند والے محل کی حفاظت کے لئے تین ، تین ہزار پولیس والے تعینات ہوتے تھے لیکن کرپشن انہوں نے نہیں کی اور یہ ایک رپورٹ کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کی حکومت کرپٹ ترین ہو گئی ۔

مزید :

قومی -