سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد بڑھادی

سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی حد بڑھادی

  

 کراچی(مانےٹرنگ ڈےسک)سندھ حکومت نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی حد میں رعایت دے دی۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمت کے لیے عمرکی حد میں 15 سال کی رعایت دی گئی ہے جو یکم جولائی 2022 سے 30 جون 2024 تک کی اسامیوں کے لیے ہے۔نوٹیفکیشن کےمطابق عمر کی حد میں رعایت پبلک سروس کمیشن کی پوسٹوں اور پولیس کے لیے نہیں دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری محکموں میں بھرتی کے لیے عمرکی حد 18 سے 28 سال کےدرمیان ہوتی ہے۔

سندھ حکومت

مزید :

صفحہ آخر -