سعودی عرب نے 65سال سے زائد افراد پرپابندی ختم کردی 

سعودی عرب نے 65سال سے زائد افراد پرپابندی ختم کردی 

  

اسلام آباد(آن لائن )حج پالیسی 2023 کا اعلان فروری کے آخر تک متوقع ہے۔سعودی عرب نے 65 سال سے زائد افراد پر پابندی ختم کر دی ۔پاکستان اور سعودیہ سمیت عالمی اقتصادی صورتحال اور روپیہ کی گراوٹ کے باعث سستے حج پیکیج میں مشکلات کا سامناہے۔امسال سرکاری حج سکیم کے اخراجات دس لاکھ سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال وزارتِ مذہبی امور کو حج سبسڈی ملنے کا بھی کوئی امکان نہیں ،تمام حج درخواست گذاروں کیلئے بینک اکاونٹ ہونا لازم ہو گا،حج درخواست کیلئے کار آمد پاسپورٹ، 3 تصاویر، کرونا سرٹیفکیٹ، اپنا اور وارث کا شناختی کارڈ لازم ہو گا۔وزارتِ مذہبی امور نے ایئرلائنز ، بینکوں، سعودی حکام اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے رابطے تیز کر لئے ،حج درخواستوں کی وصولی کیلئے شیڈول بینکوں سے جلد معاہدے کا امکان ہے۔

حج پیکیج 

مزید :

صفحہ آخر -