کوئٹہ ، سردی سے بچنے کیلئے ہیٹر استعمال کرنیوالے 4شہری دم گھٹنے سے جاں بحق 

کوئٹہ ، سردی سے بچنے کیلئے ہیٹر استعمال کرنیوالے 4شہری دم گھٹنے سے جاں بحق 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے علاقے جان محمد روڈ پر سردی کی شدت سے بچنے کے لیے ہیٹر استعمال کرنے والے چار شہری جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پر سردی سے بچنے کے لیے ہیٹر جلا کر سونے والے شہری گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے کر جاں بحق ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو رضا کار جائے وقوعہ پر پہنچے اور جاں بحق افراد کی میتوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔دوسری جانب کوئٹہ میں خشک ٹھنڈ کی لہر برقرار ہے جس کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا اور سڑکوں پر کھڑا پانی بھی جم گیا جبکہ گھروں میں نل جم گئے جس کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی چار جبکہ قلات میں منفی 7 اور زیارت میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا۔
شہری جاں بحق

مزید :

صفحہ آخر -