لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق

  لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ لاہور کے ماحولیاتی نمونہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کے مطابق 2023 میں پہلی بار لاہور کے ماحولیاتی نمونے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور سے پولیو کا آخری کیس جولائی 2020 میں سامنے آیا تھا۔وزیر صحت نے مزید بتایا کہ گلشن راوی میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق ننگرہار افغانستان میں پائے جانے والے پولیو وائرس سے ہے۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان پولیو کے خلاف جنگ میں متحد ہیں۔

 پولیو وائرس

مزید :

صفحہ آخر -