انسداد سموگ مہم،سکولوں کو طلبہ کیلئے بسوں کا بندوبست کرنے کیلئے 30روز کی ڈیڈ لائن
لاہور (سٹی رپورٹر) انسداد سموگ مہم کے تحت واٹر اینڈ انوائرمنٹ کمیشن نے نجی سکولوں کے مالکان کو طلباءو طالبات کو سکول لانے اور واپس لے جانے پر سکول بسز کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی تھی۔ سی ای او ایجوکیشن نے 10 نجی سکولوں کے مالکان کو بسز کا بندوبست نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ ان سکولوں میں گرینڈ چارٹر سکول 90 کے ماڈل ٹاﺅن لاہور، کپس سکول سسٹم جوہر ٹاﺅن، روٹس انٹرنیشنل سکول عسکری الیون، دی سٹی سکول 31 گرومانگٹ روڈ گلبرگ، سلامت سکول سسٹم گلبرگ، امریکن لائیسٹف سکول گارڈن ٹاﺅن، فروبلز انٹر نیشنل سکول لیک سٹی اینڈ ڈی ایچ اے فائیو لاہور، لاریل بینک پبلک سکول سنگھ پورہ، یونیک گروپ آف انسٹیٹیوٹ وحدت روڈ اور امریکن لائیسٹف سکول جونیئر اینڈ اپر سکول 91 ماڈل ٹاﺅن لاہور شامل ہیں۔ 10 نجی سکول کے مالکان کی ڈی سی آفس لاہور میں ڈی سی لاہور محمد علی نے سماعت کی۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ دس نجی سکولوں کے مالکان کو طلباءو طالبات کے لئے 30 دن کے اندر اندر بسز کا بندوبست کرنے کی کی ڈیڈ لائن دے دی۔ ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈیڈ لائن کے بعد بسز کا بندوبست نہ کرنے پر ایک دن کا 20 ہزار روپیہ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ سکول مالکان کی جانب سے بسز کا بندوبست کرنے پر سموگ میں واضع کمی ہو گی۔ بعض سکولوں کے مالکان کی سماعت میں پیش نہ ہونے پر ڈی سی لاہور محمد علی نے سخت تنبیہ کی۔ ڈی سی لاہور محمد علی نے سی ای او ایجوکیشن کو ڈیڈ لائن کے مطابق نجی سکولوں میں بسز کا بندوبست کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔