ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا 3روزہ ہڑتال کا اعلان

ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا 3روزہ ہڑتال کا اعلان

  

لاہور( این این آئی)ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے سرکاری نرخ پر ایل پی جی فراہمی کے لیے 3 روزہ ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری نرخ پر ایل پی جی فراہمی نہ ہونے کے خلاف 28 سے 30 جنوری تک ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری نرخ پرایل پی جی فراہم کی جائے۔ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ جے جے وی ایل جام شورو پلانٹ 700 میٹرک ٹن تک پیداواری صلاحیت رکھتا ہے ، اس پلانٹ کو فوری طور پر فعال کیا جائے،مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ایل پی جی پلانٹس کے باہردھرنا دیں گے۔

ہڑتال

مزید :

صفحہ آخر -