الیکشن میں جیت کا کریڈٹ آصف زرداری کو جاتا ہے،سجاد نذیر

  الیکشن میں جیت کا کریڈٹ آصف زرداری کو جاتا ہے،سجاد نذیر

  

 لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے سیکرٹری اطلاعات چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ کراچی،حیدر آباد اور سندھ کے بلدیاتی الیکشنوں میں پارٹی کی تاریخی جیت کا کریڈٹ بلا شبہ آصف علی زرداری،بی بی فریال تالپور اور بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے جن کی خدمت کی سیاست کی وجہ سے عوام نے ان پر بھرپور اعتماد کااظہار کیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ ابھی تو عمران خان کا سندھ کے جیالوں سے واسطہ پڑا ہے اور انہوں نے عمران خان،فردوس شمیم نقوی،علی زیدی اور اس کے خرم شیر زمان کو ان کے گھروں کی یونین کونسلوں سے بھی شکست فاش دی ہے ۔عمران جو کہ جناب زرداری صاحب سے مقابلے کی دن رات باتیں کرتا ہے پہلے ان کے جیالوں کا تو مقابلہ کرلے اب تو عمران کے ہاتھ پنجاب اور کے پی کے بھی نہیں آے گا اور اب یہ شخص اسی طرح سے روتا ہوا دکھای دے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -