لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ 25 ویں کیس میں بری 

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ 25 ویں کیس میں بری 

  

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کو 25 ویں کیس میں بری کردیا گیاکراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عزیر بلوچ کےخلاف قتل کے ایک اور مقدمے کافیصلہ سنا دیا عدالت نے عدم شواہدکی بناءپر عذیر بلوچ اور ذاکر عرف ڈاڈا کو بری کردیا فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن ملزمان کےخلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا عزیر بلوچ کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ عزیر بلوچ پر جھوٹے الزامات عائد کیے گئے گواہان کے بیانات میں تضاد ہے پولیس کے مطابق عزیر بلوچ اور ذاکر ڈاڈا پر مخالف گینگ کے عمران نامی شخص کو قتل کرنےکا الزام تھا ملزمان نے 2012 میں فائرنگ کرکے عمران کو قتل کیا تھا ملزمان کےخلاف کلاکوٹ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔

عزیر بلوچ بری

مزید :

صفحہ آخر -