سابق پرنسپل سیکرٹری کامقدمات کے ریکارڈ کی فراہمی ‘نو فلائی لسٹ سے نام کے اخراج کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع 

سابق پرنسپل سیکرٹری کامقدمات کے ریکارڈ کی فراہمی ‘نو فلائی لسٹ سے نام کے ...

  

لاہور ( نامہ نگار خصوصی ) سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی نے مقدمات کے ریکارڈ کی فراہمی اور نو فلائی لسٹ سے نام کے اخراج کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔محمد خاں بھٹی نے امجد پرویز ایڈووکیٹ کے ذریعے سے درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیا گیا۔خدشہ ہے سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے گئے ہیں مقدمات میں گرفتاری کا خدشہ ہے، مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرنے اور حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

سابق پرنسپل سیکرٹری 

مزید :

صفحہ آخر -