شرح سود میں مزید اضافہ کا فیصلہ مستر دکرتے ہیں،اشر ف بھٹی

  شرح سود میں مزید اضافہ کا فیصلہ مستر دکرتے ہیں،اشر ف بھٹی

  

 لاہور (لیڈی رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے شرح سود میں مزید اضافے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مہنگائی نہیں سرمایہ کاری کم ہو گی ،شرح سود 17 فیصد کرنے سے معیشت مزید گر ے گی، بزنس انڈسٹری سمیت چھوٹے کاروباروں میںسرمایہ کاری مزید کم ہو جائے گی۔ اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ 17فیصد پر شرح سود پر کون انتہائی مہنگے قرضہ لے کر سرمایہ کاری کرے گا ، نجی بینکوں سے قرضوں کے حصول پر شرح مزید زیادہ ہو جاتی ہے۔انہو ںنے کہاکہ مقامی سطح پر سرمائے کی پہلے ہی قلت ہے ، جب لوگوںکو بینکوںسے منافع ملے گا تو وہ کیوں کسی کاروبار میں لگا کر رسک لیں جبکہ انہیںدیگر مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ اس اقدام سے مہنگائی میں تو کمی نہیں البتہ سرمایہ کاری میں کمی ہو گی جس کے ساری معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو مہنگائی تب کم تھی جب شرح سود کم تھی ، اصل مسئلہ طلب اور رسد کا ہے ، جب تک یہ نہیں ٹھیک ہو گی مہنگائی پر قابونہیں پایا جا سکے گا۔ جو کاروبار قرضوں پر چلتے ہیںاسٹیٹ بینک کے فیصلے سے وہ بند ہو جائیں گے ، جس سے روز گار کے مواقع بھی کم ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -