حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر وکلاءدلائل کےلئے طلب
لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے سابق وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کیس میں سزا کیخلاف اپیل پر وکلاءکو یکم فروری کو دلائل کے لئے طلب کرلیا۔جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے حنیف عباسی کی اپیل پر سماعت کی حنیف عباسی نے سزا کیخلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جھوٹے سیاسی کیس میں ملوث کرتے ہوے اے این ایف نے 2018 میں گرفتار کر لیا,سپشل جج روالپنڈی نے اس کیس میں 14 سال قید کی بے بنیاد سزا سنائی، ہائی کورٹ سزا کالعدم قرار دے ، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ معطل کرتے ہوئے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا تھا۔
دلائل طلب