عمران خان کے الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرے فضول ہیں،اشرف بھٹی

عمران خان کے الیکشن کمیشن کے باہر مظاہرے فضول ہیں،اشرف بھٹی

  

لاہور(پ ر ) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ عمران خان بھی کیا عجیب شخص ہے جو اپنے ہاتھوں سے اپنے وزیر اعلی پنجاب کی حکومت ختم کرکے اب پھر اپنی مرضی کا وزیر اعلی بنوانے کے لیے بلا وجہ کے احتجاجی مظاہرے کرتا پھر رہا ہے کوئی اس شخص سے پوچھے کہ اس نے اپنے وزیراعلی کی حکومت کیوں ختم کی تھی اب عمران خان کا نگران وزیر اعلی پنجاب کی تعیناتی کو لیکر الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرے کرنا فضول ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنانے کے لئے طلوع ہوا ہے اب بہت جلد جیالوں کو مزی خوشخبریاں ملنے والی ہیں۔ اور بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیر اعظم بننے والے ہیں ہر گزرتے دن کے ساتھ دوسری جماعتوں کی بہت سی اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی ہیں پی ٹی آئی جلد ماضی کا حصہ بننے والی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -