سربراہ توشہ خانہ معلومات خفیہ رکھنے کی وجوہات بتائیں، عدالت

سربراہ توشہ خانہ معلومات خفیہ رکھنے کی وجوہات بتائیں، عدالت

  

لاہور( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق سربراہ توشہ خانہ کو حلف نامہ عدالت میں جمع کروانا تھا عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر بیان حلفی داخل کروائیں وجوہات بھی بتائیں کہ توشہ خانہ کی معلومات خفیہ رکھنے کی وجہ کیا ہے،عدالت نے کہا معاملہ چیمبر سننے کے بعد فیصلہ سنایا جائیگا کہ کیا ریلیف دیا جاسکتا ہے، آئندہ سماعت 7فروری کو ہوگی۔

توشہ خانہ

مزید :

صفحہ آخر -