ہائیکورٹ، شہباز گل کی حفاظتی ضمانت میں 26 جنوری تک توسیع 

ہائیکورٹ، شہباز گل کی حفاظتی ضمانت میں 26 جنوری تک توسیع 

  

لاہور( نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم نے رہنما تحریکِ انصاف شہباز گِل کی حفاظتی ضمانت میں 26 جنوری تک توسیع کر دی،عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی سیکریٹری داخلہ اور سیکرٹری ہوم پنجاب کو طلب کر لیا، شہباز گِل کے وکیل رمضان چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کی پہلی رپورٹ کے مطابق شہباز گل پر 3 مقدمے ہوئے تھے، عدالت میں دی گئی رپورٹ میں ایک مقدمہ چھپایا گیا، عدالت میں جان بوجھ کر مانگا منڈی کا ایک مقدمہ چھپایا گیا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری ہوم کو بلا لیں،وکیل وفاقی حکومت نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی حد تک شہباز گِل کےخلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے،عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو ہدایت کی کہ یہ بات آپ لکھ کر دیں۔شہباز گل نے لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز گل سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ پنجاب میں الیکشن لڑیں گے، اس پر شہباز گل نے کہا کہ جو عمران خان کہیں گے، اس پر عمل کروں گا۔

شہبازگل

مزید :

صفحہ آخر -