وفاقی وزیر خزانہ امپورٹرز کی مشکلات ختم کرائیں،اظہر سلطان،فیصل مجاہد

وفاقی وزیر خزانہ امپورٹرز کی مشکلات ختم کرائیں،اظہر سلطان،فیصل مجاہد

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صدر لاہور ٹریڈرز رائٹس فورم سردار اظہر سلطان، آل آئرن سٹیل مرچنٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ لاہور کے صدر فیصل مجاہدنے کہا ہے کہ امپورٹرز کی مشکلات شدید بڑھ چکی ہیں صنعتیں بند اور بیرون ممالک شفٹ ہورہی ہیں ۔ کنٹینرز پورٹس پر کھڑے ہیں ہیں بینک کاغذات کلیئر نہیں کررہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ امپورٹرز کی مشکلات کے خاتمے کیلئے کنٹینر فوری ریلیز کرائیں ۔ امپورٹ پر پابندی سے خام مال اور الیکٹرونکس موبائل فون ، صنعت و تجارت بزنس سیکٹر کی سپلائی لائن شدید متاثر ہے ۔ ہزاروں کنٹینرز میں اربوں روپے مالیت کا قیمتی سامان کھلے آسمان تلے پڑا ہے ۔ حکومت امپورٹرز کو درپیش مشکل اور تکلیف کا احساس کرے ۔ امپورٹرز ٹیکسوں کی ادائیگی کرکے بھی امتیازی سلوک کا سامنا کررہے ہیں ۔تاجروں سرمایہ کاروں صنعتکاروں کے خدشات دور کئے جائیں ۔ بزنس کمیونٹی کے ساتھ بیٹھ کر حکومت مسائل کے حل کی حکمت عملی مرتب کرے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -