کرپٹ کام چور،مسلسل غیر حاضر ملازمین ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ کے شکنجے میں

    کرپٹ کام چور،مسلسل غیر حاضر ملازمین ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ کے شکنجے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( پ ر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ کی جانب سے کرپٹ، کام چور، لمبے عرصے سے غیر حاضر عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا گےا ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کی ہداےت پر ایل ڈبلیو ایم سی کے بدعنوان ،مسلسل غیر حاضر اور کام چور 450 ملازمین کو سروس سے فارغ کر دیا۔ آیچ آر کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گےا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق 328 ان سورس ورکرز کی پکی چھٹی جبکہ 122 ریگولر ملازمین کو واپس ایم سی ایل بھیج دیا گیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے اس حوالے سے سخت تاکید کی ہیں کہ لاہور شہر کی صفائی کے معاملے میں لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ گزشتہ 3 مہینوں میں اب تک 750 ملازمین کو کام چوری، بغیر اطلاع لمبی چھٹی کرنے پر سروس سے فارغ کر دیا گےا ہے۔کمپنی پالیسی کے مطابق بغیر اطلاع 30 دن مسلسل غیر حاضری کی بنا پر سروس سے فارغ کیا گےا ہے۔مزید براںایل ڈبلیو ایم سی کا تمام نظام ڈیجیٹلائز کیا جا رہا ہے۔ ورکرز کی فیلڈ میں حاضری، گاڑیوں کے ورکشاپ آنے جانے کے اوقات کو جدید آن لائن ایپلیکیشنز کے ذریعے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ورکشاپس میں سٹاک کے ڈیجیٹل اندراج کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔


تمام ورکشاپس کی مانیٹرنگ جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جا رہی ہے۔ سی ای او علی عنان قمر کا مزید کہنا ہے کہ ڈیجیٹل مانیٹرنگ سخت کرنے سے ورکرز کی حاضری اور آپریشنل ورکنگ میں خاطر خواہ بہتری نظر آ رہی ہے۔ بہترین سروس ڈلیوری 100فی صد حاضری سے ہی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔تمام ٹاﺅن منیجرز کو ورکرز کی 100فیصد حاضری ممکن بنانے کی تاکید بھی کر دی گئی ہے۔علی عنان قمر نے شہرےوں سے بھی گزارش کی ہے کہ صفائی نظام کو برقرار رکھنے کے لےے اپنا بھر پور کردار ادا کرےں ۔صفائی عملے کی غیر موجودگی کی صورت میں یا صفائی سے متعلق شکاےات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کرےں ےا سوشل میڈےا کا استعمال کرےں۔