ہمارے منصوبوں کو نظرانداز کیا گیا ، ملک بحرانوںسے نکالیں گے ، احسن اقبال 

ہمارے منصوبوں کو نظرانداز کیا گیا ، ملک بحرانوںسے نکالیں گے ، احسن اقبال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018 میں ہمارے تمام منصوبوں کو تبدیلی کی ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا،و یژن 2025 کے تحت کیے گئے ہمارے تمام اقدامات کو روک دیا گیا،مجھے افسوس ہے کہ گزشتہ چار سالوں میں سکلز ایجوکیشن پر دھیان نہیں دیا گیا،وہ نیشنل سکل یونیورسٹی میں عالمی یوم تعلیم کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ،احسن اقبال نے کہا کہ سعودی عرب کے نیوم شہر کو ہزاروں کی تعداد میں ہزاروں ٹیکنیکل ہیومین ریسوررسز کی ضرورت ہے،ای فائیو کے منصوبے سے پاکستان کو معاشی بحرانوں سے نکالیں گے۔پہلے ادوار میں معاشی استحکام تھا جس کی وجہ سے سب آسان تھا،اب صنعتی انقلاب کا نہیں بلکہ علم کے انقلاب خصوصا سکلز کے انقلاب کا دور ہے،اینوویشن کا ساتھ نہ دینے والی اشیاء جلد ہی پردے سے غائب ہوجاتی ہیں ،ہم نے و یژن 2023 کا آغاز کیا اور وزارت کی جانب سے نوجوانوں کے مستقبل پر کام کیا گیا،اگر ہم اپنے نوجوانوں کو محفوظ مستقبل دے سکے تو ہم ترقی کی جنگ جیت جائیں گے ، ہم نے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹیچر ٹریننگ سینٹر بنانے کا بھی اعادہ کیا،حکومت ختم ہوگئی جس کی وجہ سے ہم اس سینٹر کی ایک اینٹ تک نہ رکھ سکے،انشاءاللہ اب اسلام آباد میں ایک بہترین ٹیچر ٹریننگ سینٹر کی بنیاد رکھیں گے،ٹیچر ٹریننگ سینٹر نہ صرف پاکستان بلکہ ایشاء کا سب سے بہترین سنٹر ہوگا ، ہم نے اسلام آباد فیڈرل بورڈ کے ساتھ مل کر امتحانات میں ریفارمز کا سلسلہ شروع کیا،رٹہ کے نظام سے نکالنے کے لیے ہم نے صوبوں کو بھی اس حوالے سے رابطہ کیا،ہم بین الالصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا دوبارہ سے آغاز کررہے ہیں،ہم نے اپنے مدارس میں بھی جدید اصلاحات کا آغاز کیا،ہائیر ایجوکیشن کے لیے نیشنل لیگ آف یو یونیورسٹیز پر بھی کام کا آغاز کیا،ہم نے حکومت کو چیلنج سمجھ کر قبول کیا دوبارہ ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے ،آج چار سال ہم سوچ رہے ہیں کہ کیسے کسی منصوبے کو پیسوں کی کمی کی وجہ سے بند ہونے سے بچایا جاسکے،پاکستان ہی تقدیر بدلنے کےلئے اب ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

احسن اقبال

مزید :

صفحہ آخر -