تحریک لبیک پاکستان اسلام پسند طبقے کی نمائندہ جماعت،شہزاد چوہان

تحریک لبیک پاکستان اسلام پسند طبقے کی نمائندہ جماعت،شہزاد چوہان

  

لاہور(سٹی رپورٹر) سینئر رہنما تحریک لبیک پاکستان شہزاد چوہان نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان اسلام پسند طبقے کی نمائندہ جماعت ہے ۔ اسلام متصادم قانون سازی اور بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کی راہ میں ٹی ایل پی ہمیشہ رکاوٹ ہے اور رہے گی ۔ امیر المجاہدین علامہ خادم حسین رضوی کے مشن کی آبیاری کیلئے ہم کبھی کسی قربانی سے گریز نہیں کرینگے ۔ تحریک لبیک پاکستان کا منشور اور نظریہ اسلامی اقدار کا فروغ ہے ۔ امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد رضوی کے شانہ بشانہ ہمیشہ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔ اسلام دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کی راہ میں ٹی ایل پی ہمیشہ رکاوٹ ہے اور رہے گی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -