کاہنہ،ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز میں یونیفارم ،حفاظتی کٹس تقسیم کرنیکی تقریب

  کاہنہ،ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز میں یونیفارم ،حفاظتی کٹس تقسیم کرنیکی تقریب

  

کاہنہ(نامہ نگار) ایل ڈبلیو ایم سی نشتر ٹاﺅن میںورکرز کے لیے نئے یونیفارم،حفاظتی کٹس تقسیم کرنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عاطف چوہدری اور ایم ڈی علی عنان قمر کی ہدایت پر منیجر ایل ڈبلیو ایم سی علی شاہد بٹ نے بطور مہمان خصوصی سینٹری ورکرز میں یونیفارم، جوتے ، کیپس اور دیگر کٹس تقسیم کیں۔تمام زونل افسران رفیق سرور،ابراہیم،عمران جگندر،امیر حمزہ اور متعلقہ یونین کونسلوں کے سپروائزر زبھی تقریب میں شامل تھے ۔ تقریب کے اختتام پر منیجر علی شاہد بٹ کی ورکرز کو بہترین کارکردگی جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں اور آئندہ سینٹری ورکرزکے لیے ہر ممکن سہولیات کا اہتمام کرنے کا کہا ۔

اس موقع پرمنیجر ایل ڈبلیو ایم سی علی شاہد بٹ کا کہنا تھا کہ ورکرز کو تمام میڈیکل و دیگر سہولیات سینٹری ورکرز کا حق ہے ۔تمام سہولیات کے ساتھ ساتھ ورکرز کا دلجمعی سے کام کرنا بھی ضروری ہے ،ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہیں گے۔ سینٹری ورکرز ہمارا سرمایہ اورہیروہیں

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -