خاتون جج دھمکی کیس ،عمران  خان کی حاضری سے استثنیٰ  کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

خاتون جج دھمکی کیس ،عمران  خان کی حاضری سے استثنیٰ  کی درخواست پر فیصلہ ...

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج رانا مجاہد رحیم نے خاتون جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے پر عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت عمران خان کے وکیل نعیم حیدر نے چیئرمین پی ٹی آئی کی طبی بنیادوں پر استثنیٰ کی درخواست دائر کی جب کہ عمران خان سماعت کے لئے عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

 خاتون جج دھمکی کیس

مزید :

صفحہ آخر -