کم عمربچوں کی ذہنی صحت کیلئے ڈیٹا پروٹیکشن بل لایا جائے،راﺅ خالد

کم عمربچوں کی ذہنی صحت کیلئے ڈیٹا پروٹیکشن بل لایا جائے،راﺅ خالد

  

لاہور (پ ر )سیاسی و سماجی شخصیت اور ممتاز دانشورراو¿ محمد خالد نے کہا ہے کہ اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کی ذہنی صحت کو یقینی بنانے کے لئے ڈیٹا پروٹیکشن بل لایا جائے اس کے تحت ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لئے پراسس کرنے سے پہلے والدین میں شعور بیدار کیا جائے ان خیالات کا اظہار اپنے بیان میں کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ دودھاری تلوار ہے اس کے ذریعے جدید علوم اور انٹر ٹینمنٹ پروگرام بھی دیکھے جاسکتے ہیں اور مذہبی انتہا پسندی دہشت گردی پھیلانے کا سبب بھی بنتاہے۔ اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کے لئے انٹرنیٹ استعمال کو محفوظ اور مفید بنانے کے لئے قانون بننا چاہیے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو پابند کیا جائے کہ پراسس سے پہلے والدین کی کنسینٹ کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -